7 فروری 2015 - 21:08
بیجی شہر پر عراقی فوج کا مکمل کنٹرول

عراقی فوج نے صوبۂ صلاح الدین کے شہر بیجی پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج نے صوبۂ صلاح الدین کے شہر بیجی پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق عراقی فوج نےاعلان کیا ہے کہ اس نے بیجی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- عراقی فوج نے پچھلےکئي دنوں سے  صوبۂ صلاح الدین میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے بیجی شہر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور تکفیریوں کی ایک بڑی تعداد کو موت کے گھاٹ اتار دیا -
بیجی عراق کے صوبے صلاح الدین میں، دریائے دجلہ کے کنارے اور موصل شہر کے قریب واقع ہے۔ اس شہر کی آبادی ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ بیجی شہر، عراق کی سب سے بڑی آئيل ریفائنریل  کے پاس واقع ہونے کے سبب ایک اہم شہر شمار ہوتا ہے - اس شہر کے بیشتر عوام اہل سنت اور کرد ہیں۔ یہ شہر شمالی بغداد سے دوسو دس کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بیجی شہر کی بعض اہم تنصیبات میں اسٹریٹیجک آئيل ریفائنری کے علاوہ جو عراق کی سب سے بڑی آئیل ریفائنری شمار ہوتی ہے ،گھی اور کیمیاوی کھاد کے  کارخانے، تھرمل پاور اور گیس کے پلانٹس شامل ہیں ۔ بیجی شہر کے اہم ترین قبائل میں عشیرۃ الجیسات، البوناصر، البوعبید، الجبور، اور البونمر ہیں۔ اس شہر  میں تکریت کے باشندے جو التکارتہ سے مشہور ہيں آباد ۔اس شہر کی معروف شخصیات میں شیخ غالب النفوس، شیخ ضیاء الادیب ، شیخ مرحوم فیصل الفرحان ، شیخ عبداللہ الکنینہ ، نجاح الشاطی ، ناظم کمال آل سنبولہ، اور مصطفی العزاوی ہیں۔بیجی شہر کے اہم ترین علاقوں ميں العصری، التامیم، تل الزعتراور الدربات القدیمہ ہيں۔  بیجی آئیل ریفائنری کے ملازمین کے لئے حکومت نے متعدد کالونیاں بھی بنائی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲